اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے 5 لاکھ سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی یاد میں امریکی پرچم کو 4 دن تک سرنگوں کیا جائے۔ اس کے علاوہ وہائٹ ہاوس میں جو بائؤیڈن اور نائب امریکی صدر کاملا ہریس نے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔
واضح رہے کہ کورونا سے امریکہ میں 5 لاکھ سے زائد امریکی شہری اب تک ہلاک ہوئے جو پہلی اور دوسری عالمی جنگ اور اسی طرح ویتنام کی جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲